0
Wednesday 17 Apr 2019 19:03

خیبر پختونخوا کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹرز کی ہڑتال

خیبر پختونخوا کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹرز کی ہڑتال
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے تمام ہسپتالوں میں ڈاکٹرز نے ہڑتال کرتے ہوئے ایمرجنسی سروسز کے سوا تمام سروسز معطل کردیں۔ خیبر پختونخوا میں ڈاکٹرز کے بڑے پیمانے پر تبادلے، سرکاری ہسپتالوں کی نجکاری اور کرپشن کے خلاف ڈاکٹرز نے ہڑتال کردی۔ ڈاکٹرز نے لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور سے صوبائی اسمبلی تک لانگ مارچ کیا جس میں صوبہ بھر سے قافلوں کی شکل میں آئے ڈاکٹرز نے شرکت کی۔ مظاہرین نے شدید نعرے بازی کرتے ہوئے سڑک کو بند کرکے دھرنا دے دیا جس کے نتیجے میں ٹریفک جام ہوگیا اور گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں۔ مظاہرین نے ڈاکٹروں کے ایم ٹی آئی ایکٹ اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی نامنظور کے نعرے لگائے۔ ڈاکٹرز کی تمام نمائندہ تنظیموں پر مشتمل خیبر پختونخوا ڈاکٹرز کونسل کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ سرکاری ہسپتالوں میں کرپشن اور عوام دشمن پالیسوں کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا، ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ کے چیف جسٹس صاحبان ازخود ایکشن لیں، صوبے میں محکمہ صحت کی ناکام پالیسوں اور عوام دشمن پالیسوں کے خلاف بھر پور احتجاج ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 789185
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش