QR CodeQR Code

موبائل فون یا وبال زندگی، پریشان بیوی تھانے پہنچ گئی

17 Apr 2019 19:54

پولیس کا کہنا ہے کہ بیوی کی رپورٹ تھانے میں درج نہیں ہو سکتی۔ ہیڈ محرر نے کہا کہ موبائل فون کے غلط استعمال کی رپورٹ کے لئے ایف آئی اے سے رجوع کرنا پڑتا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ انہوں نے خاتون کی شکایت پر اس کے شوہر کو نصیحت اور سمجھانے کے لئے تھانے بلایا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مردان میں شوہر کے موبائل فون زیادہ استعمال کرنے پر بیوی شکایت لے کر تھانے پہنچ گئی، پولیس نے رپورٹ درج کرنے سے انکار کردیا۔ بیوی کا کہنا ہے کہ اس کا شوہر رات بھر موبائل میں مصروف رہتا ہے، جبکہ خواتین سے بھی باتیں کرتا رہتا ہے۔ شوہر کی شکایت کرتے ہوئے بیوی نے کہا کہ اس کا شوہر فیس بک پر خواتین کے ساتھ پینگیں بڑھا رہا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بیوی کی رپورٹ تھانے میں درج نہیں ہو سکتی۔ ہیڈ محرر نے کہا کہ موبائل فون کے غلط استعمال کی رپورٹ کے لئے ایف آئی اے سے رجوع کرنا پڑتا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ انہوں نے خاتون کی شکایت پر اس کے شوہر کو نصیحت اور سمجھانے کے لئے تھانے بلایا گیا ہے۔
 


خبر کا کوڈ: 789194

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/789194/موبائل-فون-یا-وبال-زندگی-پریشان-بیوی-تھانے-پہنچ-گئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org