0
Wednesday 17 Apr 2019 20:01

چارسدہ میں امام مسجد کے تنازعے پر ایک شخص قتل

چارسدہ میں امام مسجد کے تنازعے پر ایک شخص قتل
اسلام ٹائمز۔ چارسدہ میں امام مسجد کے تنازعے پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ مقامی ذرائع کے مطابق چارسدہ سرڈھیری حضرت میاں گاؤں میں امام مسجد کے مسئلے پر 2 فریقین کے درمیان فائرنگ ہوئی، جس کے نتیجے میں ایک شخص زیر اللہ ولد روئیداد خان سکنہ حضرت میاں کلے قتل ہوگیا۔ پولیس نے قاتل کو موقع واردات پر گرفتار کرلیا۔ یاد رہے کہ حضرت میاں گاؤں میں ایک عرصہ سے مسجد کے پیش امام کے معاملے پر 2 فریقین میں تنازعہ چلا آرہا ہے۔ ایک فریق کا دعوٰی ہے کہ امام مسجد پنج پیری ہے، اس کی امامت میں نماز پڑھنا جائز نہیں، جبکہ دوسرا فریق امام مسجد کے حق میں ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 789198
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش