0
Thursday 18 Apr 2019 10:36

مکران کوسٹل ہائی وے پہ دہشتگردوں نے 14 مسافروں کو شناخت کے بعد قتل کر دیا

مکران کوسٹل ہائی وے پہ دہشتگردوں نے 14 مسافروں کو شناخت کے بعد قتل کر دیا
اسلام ٹائمز۔ دہشتگردوں نے ایک مرتبہ پھر پاکستان کے مسلمان عوام کو نشانہ بنایا ہے۔ مکران کوسٹل ہائی سے پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے 14 افراد کو قتل کر دیا۔ لیویز ذرائع کے مطابق مکران کوسٹل ہائی سے پر بڑی ٹاپ کے قریب نامعلوم ملزمان نے مختلف بسوں کو روک کر مسافروں کے شناختی کارڈز چیک کیے۔ ملزمان نے شناختی کارڈز چیک کرنے کے بعد 14 مسافروں کو بسوں سے نیچے اتار کر فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہو گئے۔ پولیس کے مطابق تمام مسافروں کو ہاتھ باندھ کر قتل کیا گیا ہے۔ سیکیورٹی کی گاڑیاں اور ایمبولینسیں جائے وقوع کی طرف روانہ ہو گئی ہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کوسٹل ہائی وے پر فائرنگ کر کے مسافروں کو قتل کرنے کے افسوسناک واقعہ کی شدید مذمت اور افسوس کا اظہار کیا۔ عثمان بزدار نے کہا کہ مسافروں کو قتل کرنے کا واقعہ بربریت ہے اور اس المناک واقعہ کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ ہماری ہمدردیاں مقتولین کے لواحقین کے ساتھ ہیں اور سوگوار خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ لیویز ذرائع کے مطابق مکران کوسٹل ہائی سے پر بڑی ٹاپ کے قریب نامعلوم ملزمان نے مختلف بسوں کو روک کر مسافروں کے شناختی کارڈز چیک کیے۔ ملزمان نے شناختی کارڈز چیک کرنے کے بعد 14 مسافروں کو بسوں سے نیچے اتار کر فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہو گئے۔ پولیس کے مطابق تمام مسافروں کو ہاتھ باندھ کر قتل کیا گیا ہے۔ سکیورٹی کی گاڑیاں اور ایمبولینسیں جائے وقوع کی طرف روانہ ہو گئی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 789283
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش