0
Thursday 18 Apr 2019 12:00

ہنزہ کو پلاسٹک فری ضلع بنانے کی مہم کا آغاز، دفعہ 144 نافذ

ہنزہ کو پلاسٹک فری ضلع بنانے کی مہم کا آغاز، دفعہ 144 نافذ
اسلام ٹائمز۔ ہنزہ کو پلاسٹک فری ضلع بنانے کے منصوبے کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا، ضلع میں انوائرمنٹل ایکٹ اور دفعہ 144 نافذ کر دیا گیا ہے جس کے تحت پلاسٹک بیگ کے استعمال پر مکمل پابندی ہو گی۔ پلاسٹک فری آگاہی مہم کے سلسلے میں ہنزہ علی آباد اور کریم آباد میں ریلیاں نکالی گئیں۔ محکمہ تحفظ ماحولیات اور ضلعی انتظامیہ ہنزہ کے زیر اہتمام ریلیوں میں قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی اور مختلف سکولوں کے طلبہ و طالبات سمیت سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر پلاسٹک فری ہنزہ اور ''پلاسٹک زہر ہے'' کے نعرے درج تھے جبکہ شرکاء نے ''کہو پلاسٹک نہیں چاہیے'' کے پر شگاف نعرے بھی لگائے۔ ریلیوں کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے محکمہ ماحولیات و جنگلات کے سیکریٹری آصف اللہ خان، محکمہ تحفط ماحولیات کے ڈائریکٹر شہزاد حسن شگری اور ڈپٹی کمشنر ہنزہ اصغر علی نے کہا کہ ہنزہ کے عوام کا ماحول دوست رویہ مثالی اور قابل تحسین ہے۔ اس لیے قوی امید ہے کہ عوام کے تعاون سے ہنزہ میں پلاسٹک فری منصوبہ کامیابی سے ہمکنار ہو گا۔ واضح رہے کہ 21 اپریل کے بعد سے پلاسٹک بیگ کے استعمال پر مکمل پابندی ہو گی جبکہ دیگر اضلاع کو بھی پلاسٹک فری بنانے کی حکمت عملی طے کر لی گئی۔
خبر کا کوڈ : 789312
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش