QR CodeQR Code

خیبر پختونخوا کے اسکولوں میں سیاسی تقریبات پر پابندی عائد

18 Apr 2019 12:15

محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق اس پابندی کا اطلاق اساتذہ تنظیموں کے پروگرامات پر بھی ہوگا، اس پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت نے اسکولوں میں ہر قسم کی تنظیمی اور سیاسی تقریبات پر پابندی عائد کردی۔ محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق آج کے بعد سرکاری سکول کے اندر تنظیمی یا سیاسی تقریبات کے انعقاد پر پابندی ہوگی اور اس پابندی کا اطلاق اساتذہ تنظیموں کے پروگرامات پر بھی ہوگا۔ اعلامیہ میں خبردار کیا گیا ہے کہ اس پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ واضح رہے کہ اسکولوں میں ایم پی ایز اور بلدیاتی نمائندوں کی جانب سے سیاسی تقریبات منعقد کرنے کی شکایات محکمہ تعلیم کو موصول ہوئی تھیں۔ ان شکایات میں انکشاف ہوا تھا کہ بعض اسکولوں میں شادی کی تقریبات بھی منعقد کی جاتی ہیں۔ عوامی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے مشیر تعلیم ضیاء اللہ بنگش نے پابندی کا فیصلہ کیا تاکہ تعلیمی سرگرمیوں میں کسی قسم کی رکاوٹ پیش نہ آئے۔


خبر کا کوڈ: 789322

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/789322/خیبر-پختونخوا-کے-اسکولوں-میں-سیاسی-تقریبات-پر-پابندی-عائد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org