QR CodeQR Code

پشاور میں تحریک انصاف کے رہنماؤں کا واپڈا آفس پر دھاوا، عملہ پر تشدد

18 Apr 2019 12:21

ایس ڈی او گلبرک نے تین افراد کیخلاف مقدمہ درج کروا دیا ہے جس میں انہوں نے موقف اپنایا کہ تشدد کرنیوالے افراد تحریک انصاف کے ایم پی اے ملک واجد کے قریبی ساتھی ہیں اور انکی ایماء پر ہمارے اوپر تشدد کیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج ہوچکا ہے اور نامزد ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں تحریک انصاف کے مقامی رہنماؤں نے واپڈا کے دفتر پر دھاوا بول کر عملے کو تشدد کا نشانہ بنایا اور دفتر میں توڑ پھوڑ کی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔ تحریک انصاف پشاور کے ڈسٹرکٹ ممبران کا کہنا ہے کہ گلبرک واپڈا آفس میں درخواست دی تھی کہ ان کے علاقے میں ٹرانسفارمر نصب کیا جائے مگر واپڈ حکام نے توجہ نہیں دی۔ وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ تحریک انصاف کے متعدد رہنما دفتر میں زبردستی داخل ہوکر عملہ کے ساتھ ہاتھا پائی شروع کرتے ہیں۔ اس دوران رہنماؤں نے ایس ڈی او اور دیگر واپڈا ملازمین پر تشدد کیا، جبکہ دفترمیں توڑ پھوڑ بھی کی۔ ایس ڈی او گلبرک نے تین افراد کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا ہے، جس میں انہوں نے موقف اپنایا کہ تشدد کرنے والے افراد تحریک انصاف کے ایم پی اے ملک واجد کے قریبی ساتھی ہیں اور ان کی ایماء پر ہمارے اوپر تشدد کیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج ہوچکا ہے اور نامزد ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 789324

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/789324/پشاور-میں-تحریک-انصاف-کے-رہنماؤں-کا-واپڈا-ا-فس-پر-دھاوا-عملہ-تشدد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org