0
Thursday 18 Apr 2019 13:14

دہشتگردی کے حالیہ بہیمانہ واقعات کے پیچھے ایک منظم پیٹرن نظر آرہا ہے، فواد چوہدری

دہشتگردی کے حالیہ بہیمانہ واقعات کے پیچھے ایک منظم پیٹرن نظر آرہا ہے، فواد چوہدری
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ کوئٹہ، پشاور اور کوسٹل ہائی وے کے بہیمانہ واقعات کے پیچھے ایک منظم پیٹرن نظر آ رہا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پہلے ہزارہ کمیونٹی پر حملہ کیا گیا پھر حیات آباد میں دہشت گردی کا واقعہ اور آج کوسٹل ہائی وے پر دہشتگردی کا بہیمانہ واقعہ پیش آیا، ان تمام واقعات کے پیچھے ایک منظم پیٹرن نظر آ رہا ہے۔ وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ ہم نے امن کے لیے بہت قربانی دی ہے، انشااللہ ہم ان واقعات کے ذمہ داران کو مثال عبرت بنا دیں گے، ہم نے دہشتگردی کی جنگ میں بڑی کامیابیاں حاصل کیں لیکن جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی۔
خبر کا کوڈ : 789331
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش