0
Thursday 18 Apr 2019 14:01

لاہور ہائیکورٹ نے شہباز شریف کی ضمانت کیس میں الزامات ہی مسترد کردیئے، سپریم کورٹ

لاہور ہائیکورٹ نے شہباز شریف کی ضمانت کیس میں الزامات ہی مسترد کردیئے، سپریم کورٹ
اسلام ٹائمز۔ سپریم کورٹ نے نیب اپیل کی سماعت کے دوران ریمارکس دیئے کہ لاہور ہائیکورٹ نے شہباز شریف کی ضمانت کیس میں الزامات ہی مسترد کردیئے۔ جسٹس عظمت سعید کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے شہباز شریف اور فواد حسن فواد کی ضمانت منسوخی کے لئے نیب کی درخواست کی سماعت کی۔ نیب کے وکیل نعیم بخاری نے کہا کہ ضمانت کے مقدمات میں سپریم کورٹ کے واضح فیصلے موجود ہیں، سپریم کورٹ کہہ چکی کہ ضمانت کا فیصلہ مختصر ہونا چاہیئے، لیکن لاہور ہائیکورٹ نے شہباز شریف کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے تمام میرٹس پر فیصلہ کر دیا، آشیانہ فراڈ کا نقشہ نویس شہباز شریف ہے، جس نے احد چیمہ کے ساتھ ملکر غیر قانونی طریقے سے منصوبے کا ٹھیکہ پیراگون کو دیا، پیراگون کے ندیم ضیاء اور کامران کیانی مفرور ہیں۔

جسٹس اعجاز الاحسن نے نعیم بخاری سے کہا کہ آپ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے ضمانت میں شہباز شریف کے تمام فیصلے درست قرار دیئے۔ نعیم بخاری نے جواب دیا کہ بالکل اگر یہ فیصلہ رہا تو ٹرائل کورٹ پھر کیا کرے گی، ہائیکورٹ نے حقائق کا درست جائزہ نہیں لیا، عدالتی فیصلے سے ٹرائل بری طرح متاثر ہوگا۔ جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ ہائیکورٹ نے ضمانت کے کیس میں الزامات ہی مسترد کردیئے، ہائیکورٹ نے قرار دیا کہ تمام ٹھیکے میرٹ پر دیئے گئے۔
 
خبر کا کوڈ : 789334
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش