QR CodeQR Code

اسد عمر کا وزارت خزانہ چھوڑ کر کوئی عہدہ نہ لینے کا اعلان

18 Apr 2019 14:31

سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں اسد عمر نے لکھا کہ وزیراعظم کی خواہش ہے، میں وزارت خزانہ چھوڑ کر وزارت توانائی لے لوں۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے وزارت چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اسد عمر نے یہ بات سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہی۔ اسد عمر نے لکھا کہ وزیراعظم کی خواہش ہے، میں وزارت خزانہ چھوڑ کر وزارت توانائی لے لوں۔ اسد عمر نے وزارت کا عہدہ چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ کابینہ میں کوئی بھی عہدہ نہیں لیں گے۔ سینئر تجزیہ کار محمد مالک نے کہا کہ اسد عمر نے غلط فیصلہ نہیں کیا، لیکن انہوں نے فیصلہ دیر سے کیا۔
 


خبر کا کوڈ: 789335

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/789335/اسد-عمر-کا-وزارت-خزانہ-چھوڑ-کر-کوئی-عہدہ-نہ-لینے-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org