0
Thursday 18 Apr 2019 14:44

بزدل دہشتگردوں نے غیر ملکی آقاؤں کو خوش کرنے کیلئے وطن فروشی کا ثبوت دیا، شہریار آفریدی

بزدل دہشتگردوں نے غیر ملکی آقاؤں کو خوش کرنے کیلئے وطن فروشی کا ثبوت دیا، شہریار آفریدی
اسلام ٹائمز۔ وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے اورماڑہ میں دہشتگردی کی شدید مذمت کی ہے۔ شہریار آفریدی نے اپنے مذمتی بیان میں کہا کہ دشمن پاکستان کو ایف اے ٹی ایف اور دیگر عالمی فورم پر نقصان پہنچانا چاہتا ہے، بزدل دہشتگردوں نے غیر ملکی آقاؤں کو خوش کرنے کے لئے وطن فروشی کا ثبوت دیا۔ انہوں نے اسلام آباد سے جاری بیان میں کہا ہے کہ دہشتگردوں کو کمین گاہوں سے نکال کر عبرت کا نشان بنائیں گے، آج پھر سیاسی جماعتوں اور اداروں کو دہشتگردی کے خلاف حکومت کے ہاتھ مضبوط کرنا ہوں گے۔
 
خبر کا کوڈ : 789339
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش