QR CodeQR Code

ہائیکورٹ نے اثاثے حکومتی تحویل سے واپس لینے کی حافظ سعید کی درخواست نمٹا دی گئی

18 Apr 2019 15:18

درخواستگزار حافظ سعید کی جانب سے اے کے ڈوگر ایڈووکیٹ ہوئے اور انہوں نے عدالت کو بتایا کہ وہ حافظ سعید کی جانب سے دائر کی گئی درخواست واپس لینا چاہتے ہیں۔ عدالت نے درخواست گزار کے وکیل کی استدعا منظور کرتے ہوئے درخواست واپس لینے کی بناء پر نمٹا دی۔


اسلام ٹائمز۔ لاہور ہائیکورٹ نے جماعت الدعوۃ اور فلاح انسانیت فاؤنڈیشن  کے اثاثے منجمد کرنے کے حوالے سے درخواست واپس لینے کی بناء پر نمٹا دی۔ جسٹس امین الدین خان نے جماعت الدعوۃ کے سربراہ حافظ سعید کی جانب سے دائر کی جانیوالی درخواست پر سماعت کی۔ اٹارنی جنرل آف پاکستان انور منصور عدالت پیش  ہوئے۔ درخواستگزار حافظ سعید  کی جانب سے اے کے ڈوگر ایڈووکیٹ ہوئے اور انہوں نے عدالت کو بتایا کہ وہ حافظ سعید کی جانب سے دائر کی  گئی درخواست واپس لینا چاہتے ہیں۔ عدالت نے درخواست گزار کے وکیل کی استدعا منظور کرتے ہوئے درخواست واپس لینے کی بناء پر نمٹا دی۔ جماعت الدعوۃ  اور فلاح انسانیت فاونڈیشن نے اپنے اثاثے حکومتی تحویل میں لینے کیخلاف ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا اور استدعا کی تھی کہ عدالت جماعت الدعوۃ اور فلاح انسانیت کے اثاثے حکومتی تحویل میں لینے کے اقدام کو کالعدم قرار دے۔
 


خبر کا کوڈ: 789342

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/789342/ہائیکورٹ-نے-اثاثے-حکومتی-تحویل-سے-واپس-لینے-کی-حافظ-سعید-درخواست-نمٹا-دی-گئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org