0
Thursday 18 Apr 2019 16:06

اسد عمر کا جانا ثبوت ہے کہ عمران خان کی معاشی پالیسیاں ناکام ہیں، نون لیگ

اسد عمر کا جانا ثبوت ہے کہ عمران خان کی معاشی پالیسیاں ناکام ہیں، نون لیگ
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ اسد عمر کا جانا اس بات کا ثبوت ہے کہ عمران خان کی معاشی پالیسیاں ناکام ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ اصل مسلہ وزیرخزانہ اسد عمر نہیں وزیر اعظم ہیں، حکومت کا اعتراف ہے کہ ملک معاشی بحران کا شکار ہے، اگر حکومت کی پالیسیاں بہت اچھی تھیں تو پھر کیا ہوا۔ مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ کیوں اسد عمر کو وزرات خزانہ چھوڑنے کا کہا گیا، اسد عمر کا جانا اس بات کا ثبوت ہے کہ عمران خان کی معاشی پالیسیاں ناکام ہیں۔
خبر کا کوڈ : 789344
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے