QR CodeQR Code

اسد عمر کا جانا ثبوت ہے کہ عمران خان کی معاشی پالیسیاں ناکام ہیں، نون لیگ

18 Apr 2019 16:06

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ اصل مسلہ وزیرخزانہ اسد عمر نہیں وزیر اعظم ہیں، حکومت کا اعتراف ہے کہ ملک معاشی بحران کا شکار ہے، اگر حکومت کی پالیسیاں بہت اچھی تھیں تو پھر کیا ہوا۔


اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ اسد عمر کا جانا اس بات کا ثبوت ہے کہ عمران خان کی معاشی پالیسیاں ناکام ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ اصل مسلہ وزیرخزانہ اسد عمر نہیں وزیر اعظم ہیں، حکومت کا اعتراف ہے کہ ملک معاشی بحران کا شکار ہے، اگر حکومت کی پالیسیاں بہت اچھی تھیں تو پھر کیا ہوا۔ مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ کیوں اسد عمر کو وزرات خزانہ چھوڑنے کا کہا گیا، اسد عمر کا جانا اس بات کا ثبوت ہے کہ عمران خان کی معاشی پالیسیاں ناکام ہیں۔


خبر کا کوڈ: 789344

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/789344/اسد-عمر-کا-جانا-ثبوت-ہے-کہ-عمران-خان-کی-معاشی-پالیسیاں-ناکام-ہیں-نون-لیگ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org