0
Thursday 18 Apr 2019 16:16
مستعفی ہونے کے بعد اسد عمر کی میڈیا سے گفتگو

تحریک انصاف کو خیر باد نہیں کہہ رہا، میری خدمات اب بھی حاضر ہیں، اسد عمر

جو شخص آئے گا وہ آئی ایم ایف پلان پر عمل کرے گا
تحریک انصاف کو خیر باد نہیں کہہ رہا، میری خدمات اب بھی حاضر ہیں، اسد عمر
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ وزیراعظم کابینہ میں تبدیلی کے خواہشمند ہیں۔ میرا تحریک انصاف کے ساتھ اچھا وقت گزرا۔ اسد عمر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان خود چاہتے تھے کہ میں وزارت خزانہ چھوڑ کر وزارت توانائی کا عہدہ سنبھالوں۔ میں نے ملک کی بہتری کے لئے ہمیشہ کچھ کرنے کی کوشش کی، ہمیں معیشت خراب حالت میں ملی تھی۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف سے بہت بہتر شرائط پر معاہدہ ہوا ہے، آئندہ بجٹ میں آئی ایم ایف کے قرضہ کا اثرات پڑیں گے، اب جو شخص آئے گا وہ آئی ایم ایف پلان پر عمل کرے گا۔ تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ آئندہ کا بجٹ بہت مشکل ہو گا اور حکومت کو انتہائی مشکل فیصلے کرنے ہوں گے۔ میں پاکستان کے لئے کچھ کرنے آیا تھا تاہم جو سازشیں کر رہا ہے وہ کرتا رہے۔ اسد عمر نے کہا کہ وزیراعظم بہتری کے لئے ہی کابینہ میں تبدیلیوں کا فیصلہ کر رہے ہیں، جبکہ نئے پاکستان کے لئے میری خدمات حاضر ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں نے عمران خان سے کابینہ کا حصہ بننے سے معذرت کی تھی، نیا وزیر خزانہ مشکل حالات میں وزارت سنبھالے گا، نئے وزیر خزانہ سے کوئی یہ امید نہ رکھے کہ تین مہینے میں بہتری آئی گی۔ اسد عمر نے کہا کہ میں نے وزیر اعظم سے کہا کہ پٹرولیم کی وزارت نہیں لوں گا۔ وزارت چھوڑنے کا مقصد یہ نہیں کہ میں پی ٹی آئی کے ویژن کو چھوڑ دیا۔ 7 سال کا سفر پی ٹی آئی کے ساتھ رہا جو بہتر رہا اور مجھے پارٹی کے سپورٹرز کی جانب سے محبت اور خلوص ملا۔ انہوں نے کہا کہ مجھے آج بھی یقین ہے کہ نیا پاکستان ضرور بنے گا اور عمران خان ہی قیادت کریں گے۔ میں تحریک انصاف کو خیر باد نہیں کہہ رہا۔ میں پہلے بھی عمران خان کے لئے حاضر تھا اور اب بھی حاضر ہوں۔ پریس کانفرنس کرنے سے کچھ دیر قبل اسد عمر نے وزارت چھوڑنے کا اعلان سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیا تھا۔ اسد عمر نے ایک ایسے وقت میں اپنی عہدہ سے استعفٰی دیا، جب ملک کی معیشت شدید بحران کا شکار تھی اور پاکستان آئی ایم ایف سے ان کی شرائط پر ہی قرض لینے کا جا رہا تھا۔
خبر کا کوڈ : 789345
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش