0
Thursday 18 Apr 2019 16:26
واحد وزیر تھا جو انتہائی قابل تھا، قمرالزمان کائرہ

جن وزراء کے کالعدم تنظیموں سے رابطے ہیں وہ بھی جلد فارغ ہو جائیں گے، بلاول

عمران خان نے عوام کو جو خواب دیکھائے وہ چکنا چور ہونا تھے، محمد زبیر
جن وزراء کے کالعدم تنظیموں سے رابطے ہیں وہ بھی جلد فارغ ہو جائیں گے، بلاول
اسلام ٹائمز۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ جن وزراء کے کالعدم تنظیموں سے رابطے ہیں وہ بھی جلد فارغ ہو جائیں گے۔ حکومت مان گئی ہے ان کی معاشی پالیسیاں ناکام تھیں۔ بلاول بھٹو زرداری نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اسد عمر کے استعفیٰ کے بعد تمام پاکستانی مبارکباد کے مستحق ہیں، اب حکومت اپنی معاشی پالیسیوں پر نظر دوڑائے۔ انہوں نے کہا کہ جب سے حکومت آئی پاکستان کی عوام مہنگائی کی سونامی میں ڈوب گئی ہے اور اب نو مہینے بعد آخر کار حکومت مان ہی گئی کہ ان کی معاشی پالیسیاں ناکام تھیں۔ حکومت کی معاشی پالیسیوں سے عوام کو ریلیف نہیں مل رہا تھا۔ بلاول بھٹو نے کہا اس اقدام سے حکومت کی معاشی پالیسیوں میں بہتری آئے گی۔ جن وزراء کے کالعدم تنظیموں سے رابطے ہیں وہ بھی جلد فارغ ہو جائیں گے۔ اسد عمر کا وزرات خزانہ کا قلمدان چھوڑنے کے معاملے پر مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ  اگر حکومت کی پالیسیاں بہت اچھی تھیں تو پھر کیا ہوا؟ کیوں اسد عمر کو وزرات خزانہ چھوڑنے کا کہا گیا؟اسد عمر کا جانا اس بات کا ثبوت ہے کہ عمران خان کی معاشی پالیسیاں ناکام ہیں۔ اصل مسئلہ اسد عمر نہیں بلکہ وزیر اعظم عمران خان خود ہیں۔ سینئر تجزیہ کار محمد مالک نے کہا کہ اسد عمر نے غلط فیصلہ نہیں کیا لیکن انہوں نے فیصلہ دیر سے کیا۔ شاید اسد عمر نے زمینی حقائق کو درست نہیں سمجھا اور وہ سیاست کو اس طرح نہیں سمجھ سکے جس طرح سیاست کو سمجھ رہے تھے۔ سابق گورنر سندھ اور مسلم لیگ نون کے رہنما محمد زبیر نے کہا ہے کہ یہ پاکستان تحریک انصاف کو گزشتہ 22 سال میں سب سے بڑا دھچکا ہے۔ عمران خان نے عوام کو جو خواب دکھائے تھے وہ تو چکنا چور ہونا ہی تھے۔ پیپلز پارٹی کے رہنما قمر الزمان کائرہ نے کہا کہ اسد عمر کا استعفیٰ دینا اس بات کا اظہار ہے کہ موجودہ حکومت فیل ہو گئی ہے اور یہ واحد وزیر تھا جو انتہائی قابل تھا۔ نہوں نے کہا کہ اسد عمر پاکستان کو بہت نقصان پہنچانے کے بعد الگ ہوئے لیکن اس کا سارا قصور عمران خان کا ہے۔ وزیر اعظم میں ملک چلانے کی صلاحیت نہیں ہے۔
خبر کا کوڈ : 789347
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش