QR CodeQR Code

اسد عمر کیساتھ اب عمران خان بھی مستعفی ہو جائیں، اعجاز ہاشمی

18 Apr 2019 18:45

جے یو پی کے مرکزی صدر کا کہنا تھا کہ ملکی معیشت اناڑیوں کے ہاتھ میں آ چکی ہے اور نااہل افراد کے ٹولے نے عام اشیاء خور و نوش سے لے کر ہر چیر مہنگی کر دی ہے، جس کا خود کپتان عمران خان ہی ذمہ دار ہے اور یہ ذمہ داری قبول کرتے ہوئے وہ بھی مستعفی ہو جائیں۔


اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے پاکستان کے مرکزی صدر اور نائب صدر متحدہ مجلس عمل اعجاز احمد ہاشمی نے اسد عمر کے استعفے پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ صرف وزیر خزانہ اسد عمر کا استعفیٰ ہی کافی نہیں، وزیراعظم عمران خان کو بھی معیشت کی ناکامی کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے مستعفی ہو جانا چاہیے۔ اسد عمر ایسے وزیر تھے جنہیں عمران خان اپنے انتخابی مہم سے پہلے ہی متعارف کروا چکے تھے اور دعوے کرتے تھے کہ انہوں نے بڑی اچھی منصوبہ بندی کر لی ہے لیکن ان کی بیان بازیوں سے بات آگے نہ بڑ ھ سکی۔ انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت اناڑیوں کے ہاتھ میں آ چکی ہے اور نااہل افراد کے ٹولے نے عام اشیاء خور و نوش سے لے کر ہر چیر مہنگی کر دی ہے، جس کا خود کپتان عمران خان ہی ذمہ دار ہے اور یہ ذمہ داری قبول کرتے ہوئے وہ بھی مستعفی ہو جائیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کے پسندیدہ ارسطو اسد عمر اگر معیشت کنٹرول نہیں کر سکے تو عمران خان کی باقی ٹیم بھی ایسی ہی ہے، ان نااہلوں کے ٹولے سے معیشت قابو نہیں ہو سکی تو باقی کیا کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 789363

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/789363/اسد-عمر-کیساتھ-اب-عمران-خان-بھی-مستعفی-ہو-جائیں-اعجاز-ہاشمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org