QR CodeQR Code

شمالی وزیرستان میں طالبات کا سپرٹنڈنٹ امتحانات اور کالج پرنسپل کیخلاف احتجاج

18 Apr 2019 19:18

احتجاج کرنیوالی طالبات نے الزام عائد کیا کہ ڈگری کالج میرانشاہ کے امتحانی ہال کی سپرنٹنڈنٹ گالم گلوچ اور بدتمیزی کرتی ہے۔ سپرنٹنڈنٹ اور کالج کی پرنسپل امتحانات میں شریک طالبات سے انتظامات کے بہانے 5 سے 10 ہزار روپے کا مطالبہ کررہی ہیں اور جو پیسے نہ دیں ان کو ہال سے باہر نکالا جاتا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان میں انٹرمیڈیٹ کا امتحان دینے والی طالبات نے میرانشاہ پریس کلب کے باہر امتحالی ہال کی سپرٹنڈنٹ اور کالج پرنسل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ احتجاج کرنے والی طالبات نے الزام عائد کیا کہ ڈگری کالج میرانشاہ کے امتحانی ہال کی سپرنٹنڈنٹ گالم گلوچ اور بدتمیزی کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سپرنٹنڈنٹ اور کالج کی پرنسپل امتحانات میں شریک طالبات سے انتظامات کے بہانے 5 سے 10 ہزار روپے کا مطالبہ کررہی ہیں اور جو پیسے نہ دیں ان کو ہال سے باہر نکالا جاتا ہے۔ طالبات نے کہا کہ اس بدتمیزی اور بار بار پیسوں کا مطالبہ کرنے کے باعث کئی متعدد لڑکیاں پرچے چھوڑ کر چلی گئی ہیں۔ احتجاج میں شریک طالبات نے وزیراعلٰی محمود خان، ڈپٹی کمشنر شمالی وزیرستان اور بورڈ انتظامیہ سمیت متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا کہ کالج پرنسپل اور سپرنٹنڈنٹ کے رویئے کا نوٹس لیکر طالبات کو باوقار طریقے سے امتحانات میں شرکت کا ماحول فراہم کیا جائے۔


خبر کا کوڈ: 789366

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/789366/شمالی-وزیرستان-میں-طالبات-کا-سپرٹنڈنٹ-امتحانات-اور-کالج-پرنسپل-کیخلاف-احتجاج

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org