QR CodeQR Code

خیبر پختونخوا کے بلدیاتی نظام میں ترامیم کی منظوری دیدی گئی

18 Apr 2019 19:40

ولیجج کونسل 6 سے 7 کونسلروں پر مشتمل ہوگی اور ویلج کونسل کا ناظم تحصیل کونسل کا رکن ہوگا۔ اس کے علاوہ تحصیل چئیرمین کو صحت، تعلیم اور محکمہ پولیس کی ذمہ داری دی جائے گی۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کابینہ نے بلدیاتی نظام میں ترامیم کی منظوری دے دی، جس کے تحت ضلع کونسل اور ضلع ناظم کا عہدہ ختم کر دیا گیا۔ بلدیاتی نظام میں ترامیم کے بعد مقامی حکومتوں کا نظام تحصیل کونسل اور ولیج کونسل پر مشتمل ہوگا، جبکہ تحصیل ناظم کا انتخاب جماعتی بنیادوں پر براہ راست ہوگا۔ ولیج کونسل 6 سے 7 کونسلروں پر مشتمل ہوگی اور ویلج کونسل کا ناظم تحصیل کونسل کا رکن ہوگا۔ اس کے علاوہ تحصیل چئیرمین کو صحت، تعلیم اور محکمہ پولیس کی ذمہ داری دی جائے گی۔


خبر کا کوڈ: 789370

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/789370/خیبر-پختونخوا-کے-بلدیاتی-نظام-میں-ترامیم-کی-منظوری-دیدی-گئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org