0
Thursday 18 Apr 2019 19:40

باجوڑ اور چارسدہ میں مکانوں کی چھتیں گرنے سے 6 افراد جاں بحق

باجوڑ اور چارسدہ میں مکانوں کی چھتیں گرنے سے 6 افراد جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ باجوڑ اور چارسدہ میں مکاںوں کی چھتیں گرنے سے 6 افراد جان بحق جبکہ 6 زخمی ہوگئے۔ مقامی ذرائع کے مطابق ضلع باجوڑ کی تحصیل خار کے علاقے عنایت کلے بائی پاس میں مسلسل بارشوں سے ستانہ گل نامی شخص کی مکان کی چھت گرگئی۔ چھت گرنے سے 3 افراد جاں بحق جبکہ تین افراد زخمی ہوگئے، جاں بحق افراد میں 55 سالہ ستانہ گل ولد ساز گل، 50 سالہ نور پری زوجہ ستانہ گل اور 3 سالہ کلثوم ولد ستانہ گل جاں بحق جبکہ 11 سالہ ساجدہ ولد ستانہ گل، 6 سالہ فرمان اللہ ولد ستانہ گل اور 8 سالہ ثناءاللہ ولد ستانہ گل زخمی شدید زخمی ہوگئے ہیں۔ جاں بحق افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں، جبکہ زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ دوسری جانب چارسدہ میں بھی مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 3 افراد جاں بحق جبکہ تین زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق تحصیل تنگی کے علاقہ بہرام ڈھیری میں بارش کے باعث کچے مکان کی چھت گرگئی۔ پولیس کے مطابق جاں بحق افراد میں تاجب گل اسکی اہلیہ نور بی بی اور بیٹی نور سیدہ شامل ہیں۔ واقعے میں تاجب گل کے تین کم عمر بچے شدید زخمی ہوگئے، جنکو پشاور منتقل کردیا گیا ہے۔ مقامی ذرائع کے مطابق تاجب گل مزدوری کرتا تھا اور اپنے خاندان سمیت کرائے کے مکان میں رہائش پذیر تھا۔
خبر کا کوڈ : 789371
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش