0
Thursday 18 Apr 2019 19:45

پاراچنار میں مکان کی چھت گرنے سے ایک خاتون جاں بحق

پاراچنار میں مکان کی چھت گرنے سے ایک خاتون جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ قبائلی ضلع کرم پاراچنار میں بارشوں کے باعث مکان کی چھت گرنے سے ایک خاتون جان بحق، جبکہ اس کا 4 سالہ بچہ زخمی ہوگیا۔ ڈسٹرکٹ کُرم میں حالیہ شدید بارشوں اور دریا کرم میں طغیانی سے جہاں سینکڑوں جیرب زمینیں فصلوں سمیت دریا برد ہو گئی ہیں، وہاں ان طوفانی بارشوں نے کچے مکانات کو بھی شدید نقصان پہنچایا ہے۔ گاؤں کراخیلہ میں مکان کی چھت گرنے کے نتیجے میں ایک خاتون جانبحق ہوگئی ہے، جبکہ اس کا 4 سالہ بچہ زخمی ہوگیا ہے۔ علاقے کے لوگوں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کاروائی کی اور زخمی بچے کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال پہنچا دیا، جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 789372
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب