0
Thursday 18 Apr 2019 20:26

سندھ حکومت کی مجرمانہ غفت کے باعث تھرپارکر میں مزید 6 بچے دم توڑ گئے

سندھ حکومت کی مجرمانہ غفت کے باعث تھرپارکر میں مزید 6 بچے دم توڑ گئے
اسلام ٹائمز۔ اندرون سندھ کے علاقے تھرپارکر میں پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت کی مجرمانہ غفلت کے باعث ننھی کلیوں کے مرجھانے کا سلسلہ جاری ہے، غذائی قلت اور مختلف امراض کے باعث مزید چھ بچے دم توڑ گئے۔ تفصیلات کے مطابق تھرپارکر میں غذائی قلت اور مختلف امراض کے باعث چھ بچے زندگی کی بازی ہار گئے ہیں۔ سول اسپتال مٹھی میں چار، ننگرپارکر اور چھاچھرو اسپتال میں ایک، ایک نومولود چل بسا، جس کے بعد رواں ماہ کے دوران اب تک 37 بچے لقمہ اجل بن چکے ہیں، جبکہ تھرپارکر میں رواں سال مرنے والے بچوں کی تعداد 240 ہوگئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 789378
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش