QR CodeQR Code

اسد عمر کے مستعفی ہونے سے حکومت کی ناکامی عیاں ہو گئی، سراج الحق

18 Apr 2019 21:04

جے یو آئی کے امیر کا کہنا تھا کہ حکومت کے پاس کوئی ویژن ہے نہ ہی کوئی مؤثر افرادی قوت۔ انہوں نے مزید کہا کہ اب تک کی کارکردگی "منزل کا پتہ نہیں اور چلا جا رہا ہوں میں" کی عملی تصویر ہے۔


اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی کے امیر سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ وزیرخزانہ اسد عمر کا مستعفی ہونا حکومت کی خراب معاشی پالیسیوں کا اعتراف ہے۔ سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ حکومت کی پوری ٹیم کی صلاحیت سوالیہ نشان تھی۔ حکومت کے پاس کوئی ویژن ہے نہ ہی کوئی مؤثر افرادی قوت۔ انہوں نے مزید کہا کہ اب تک کی کارکردگی "منزل کا پتہ نہیں اور چلا جا رہا ہوں میں" کی عملی تصویر ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت 9 ماہ تک جن ناکامیوں کو چھپانے کی کوشش میں لگی رہی ہے، ناکامیاں عیاں ہو گئی ہیں۔ حکمرانوں نے قوم کو یقین دلایا تھا وہ آئی ایم ایف سے قرضہ لینے پر موت کو ترجیح دیں گے تاہم ملک کو قرضوں پر چلایا جا رہا ہے۔
 


خبر کا کوڈ: 789380

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/789380/اسد-عمر-کے-مستعفی-ہونے-سے-حکومت-کی-ناکامی-عیاں-ہو-گئی-سراج-الحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org