0
Thursday 18 Apr 2019 21:33

حکومت صوبے میں تعلیم کے دوام اور عروج کیلئے خصوصی منصوبہ بندی کررہی ہے، امان اللہ یاسینزئی

حکومت صوبے میں تعلیم کے دوام اور عروج کیلئے خصوصی منصوبہ بندی کررہی ہے، امان اللہ یاسینزئی
اسلام ٹائمز۔ گورنر بلوچستان جسٹس (ر) امان اللہ خان یاسین زئی نے کہا ہے کہ جامعات کی تعمیر سے صوبے میں تعلیمی نکھار اور ترقی آئے گی۔ صوبے کا مستقبل روشن اور تابناک ہے اور ان تعلیمی اقدامات سے نئی نسل کو اعلٰی تعلیم کے زیور سے بہتر انداز میں آراستہ کرنے کا موقع مل سکے گا۔ بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی خضدار کے دورے کے موقع پر انہوں نے کہا کہ بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی خضدار میں ڈیپارٹمنٹس کا جلد اضافہ کیا جائے گا۔ بی یو ای ٹی حب کیمپس کی تعمیر کے لئے رقم آنے والی پی ایس ڈی پی میں مختص کی جائے گی۔ شہید سکندر یونیورسٹی خضدار اور سردار بہادر خان یونیورسٹی خضدار کے لئے اگلے بجٹ میں رقم مختص کرکے ان کی تعمیر کو بھی یقینی بنایا جائیگا۔ امان اللہ یاسین زئی نے کہا کہ حکومت صوبے میں تعلیم کو دوام دینے اور عروج تک لیجانے کے لئے خصوصی منصوبہ بندی کررہی ہے تاکہ ہمارا صوبہ پڑھا لکھا بن جائے اور ہم علمی ترقی کی جانب گامزن ہوں۔ اس موقع پر بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی خضدار کے وائس چانسلر ڈاکٹر احسان اللہ خان کاکڑ نے جامعہ کے بارے میں گورنر بلوچستان کو تفصیلی بریفنگ دی اور حب کیمپس کے پی سی ون کے بارے میں انہیں آگاہ کیا۔
 
خبر کا کوڈ : 789385
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش