0
Thursday 18 Apr 2019 23:18

مودی امیروں کے وزیراعظم ہیں، اکھلیش یادو

مودی امیروں کے وزیراعظم ہیں، اکھلیش یادو


اسلام ٹائمز۔ سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے کہا کہ ’’سب کا ساتھ سب کا وکاس‘‘ کے نعرے بلند کرنے والے نریندر مودی صرف ایک فیصدی امیروں کے مفادات کا تحفظ کرنے والے وزیراعظم ہیں جبکہ باقی کو صرف وہ وعدوں سے ہی مطمئن رکھتے ہیں۔ اکھلیش یادو نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی عوام کے سامنے کہتے ہیں کہ مودی حکومت سب کا ساتھ سب کا وکاس کی پالیسی پر عمل پیرا ہے لیکن حقیقت تو کچھ اور ہے۔ انہوں نے کہا کہ مودی صرف ایک فیصدی امیروں کے وزیراعظم ہیں اور انہیں کی مفادات کی تکمیل کے لئے اپنے پانچ سالہ میعاد کار میں کام کیا ہے۔
 
انہوں نے کہا کہ مودی نے گذشتہ پارلیمانی انتخابات میں عوام سے جڑے مسائل کو حل کرنے کے سینکڑوں وعدے کئے تھے اور ان میں سے ایک پر بھی کام نہیں کیا گیا ہے۔ قنوج سے امیدوار ڈمپل یادو اور بی ایس پی جنر ل سیکرٹری ستیش چندر مشرا کی موجودگی میں انہوں نے بی جے پی پر جم کر نشانہ سادھا۔ ایس پی کے سربراہ نے کہا کہ یہ ملک کا سب سے بڑا انتخاب ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے میں رائے دہندگان نے اتحاد کے حق میں ووٹ کیا ہے اس کے بعد بی جے پی کے لوگوں کواتحاد سمجھ میں ہی نہیں آرہا ہے ۔
 
خبر کا کوڈ : 789398
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش