QR CodeQR Code

پارلیمانی انتخابات، پانچ بجے تک سرینگر میں 7 فیصد ووٹنگ ریکارڈ

18 Apr 2019 23:18

حکومتی اعداد و شمار کے مطابق سرینگر پارلیمانی نشست پرضلع بڈگام میں دن کے پانچ بجے تک 21.0 فیصد، ضلع گاندربل میں 16.8 فیصد جبکہ ضلع سرینگر میں 7.o فیصد ووٹنگ ریکارڈ کی گئی۔


اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر کی دو نشستوں پر جمعرات کو لوک سبھا کی ووٹنگ کے دوران پانچ بجے تک مجموعی طور پر43.3 فیصد ووٹنگ ریکارڈ کی گئی تھی۔ سرینگر ضلع کے اندر اس مدت تک سب سے کم 7  فیصد ووٹنگ ریکارڈ ہوئی تھی۔ حکومتی اعداد و شمار کے مطابق سرینگر پارلیمانی نشست پرضلع بڈگام میں دن کے پانچ بجے تک 21.0 فیصد، ضلع گاندربل میں 16.8 فیصد جبکہ ضلع سرینگر میں 7.o فیصد ووٹنگ ریکارڈ کی گئی۔
 
سرینگر کی پارلیمانی نشست انہی تین اضلاع پر مشتمل ہے۔ حکومتی اعداد و شمار کے مطابق ضلع ریاسی میں پانچ بجے تک 69.8 فیصد، کٹھوعہ میں 69.8 فیصد، اُدھمپور میں 72.2 فیصد، رامبن میں 56.4 فیصد، ڈوڈہ میں 60.5 فیصد اور ضلع کشتوار میں 60 فیصد ووٹنگ ریکارڈ کی گئی۔ اُدھمپور پارلیمانی نشست انہی چھ اضلاع پر مشتمل ہے۔ ووٹنگ آج صبح سات بجے شروع ہوئی جو شام چھ بجے تک جاری رہی۔
 


خبر کا کوڈ: 789400

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/789400/پارلیمانی-انتخابات-پانچ-بجے-تک-سرینگر-میں-7-فیصد-ووٹنگ-ریکارڈ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org