QR CodeQR Code

بلوچستان، قبضہ مافیا اور تجاوزات کیخلاف کریک ڈاؤن، ایک ہزار 500 ایکڑ اراضی واگزار کرا لی گئی

18 Apr 2019 23:04

کوئٹہ شہر میں کانسی روڈ، ازبک بازار، خروٹ آباد، گاہی خان چوک، جوائنٹ روڈ، علمدار روڈ، پرنس روڈ، مسجد روڈ، تولا رام روڈ، لیاقت بازار اور بروری روڈ میں تجاوزات کے خاتمے اور قبضہ مافیا کیخلاف مہم کے دوران 3 لاکھ 46 ہزار 60 مربع فٹ اراضی پر قبضہ ختم اور تجاوزات ہٹائی گئیں۔


اسلام ٹائمز۔ بلوچستان میں قبضہ مافیا اور تجاوزات کیخلاف کریک ڈاؤن کے دوران 1500 ایکڑ رہائشی، تجارتی اور زرعی اراضی واگزار کرا لی گئی۔ سرکاری حکام کے مطابق وزیراعلٰی بلوچستان جام کمال خان کی خصوصی ہدایت پر صوبہ بھر میں قبضہ مافیا اور تجاوزات کیخلاف جاری خصوصی مہم کے دوران کروڑوں روپے کی مالیت کی سرکاری اراضی کو قبضہ مافیا سے واگزار کرایا گیا۔ ضلع کوئٹہ میں 19 ایکڑ اراضی پر ناجائز قبضہ ختم کرایا گیا، جس کی مالیت تقریباً دو ارب 37 کروڑ روپے ہے، ضلع ژوب میں کارروائی کے دوران 8 ایکڑ اراضی پر قبضہ ختم کرایا گیا، جس کی مالیت تقریباً 3 کروڑ 80 لاکھ روپے ہے۔ ضلع سبی میں 130 ملین روپے مالیت کی 4 ایکڑ اراضی اور ضلع نصیرآباد میں 2 لاکھ مربع فٹ اراضی واگزار کرائی گئی، جس کی مارکیٹ میں قیمت 18 کروڑ 70 لاکھ روپے ہے، قلات میں تقریباً ڈیڑھ لاکھ مربع فٹ اراضی واگزار کرائی گئی، جس کی مالیت17 کروڑ 40 لاکھ روپے ہے۔

رخشاں ڈویژن میں 5 کروڑ 90 لاکھ مالیت کی 33 ایکڑ اراضی اور مکران ڈویژن میں 59 ایکڑ اراضی واگزار کرائی گئی، جس کی مارکیٹ میں قیمت 6 کروڑ 50 لاکھ روپے ہے۔
کارروائی کے دوران مجموعی طور پر تقریباً 1500 ایکڑ رہائشی تجارتی اور زرعی اراضی پر قبضے ختم کرائے گئے، جس کی مارکیٹ میں مجموعی قیمت 5 ارب 37 کروڑ 50 لاکھ روپے کے لگ بھگ ہے۔ کوئٹہ شہر میں کانسی روڈ، ازبک بازار، خروٹ آباد، گاہی خان چوک، جوائنٹ روڈ، علمدار روڈ، پرنس روڈ، مسجد روڈ، تولا رام روڈ، لیاقت بازار اور بروری روڈ میں تجاوزات کے خاتمے اور قبضہ مافیا کیخلاف مہم کے دوران 3 لاکھ 46 ہزار 60 مربع فٹ اراضی پر قبضہ ختم اور تجاوزات ہٹائی گئیں۔
 


خبر کا کوڈ: 789401

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/789401/بلوچستان-قبضہ-مافیا-اور-تجاوزات-کیخلاف-کریک-ڈاؤن-ایک-ہزار-500-ایکڑ-اراضی-واگزار-کرا-لی-گئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org