0
Thursday 18 Apr 2019 23:30
وزارت کی بنیاد صرف کارکردگی ہے

آئی ایم ایف میں دیر سے جانے کا ملبہ اسد عمر پر نہیں ڈالنا چاہیئے، فیصل واوڈا

آئی ایم ایف میں دیر سے جانے کا ملبہ اسد عمر پر نہیں ڈالنا چاہیئے، فیصل واوڈا
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ ہم عوام کی نوکری کرنے آئے ہیں، کوئی بھی وزیر مستقل رہنے کے لئے نہیں آیا۔ دنیا نیوز کے پروگرام "آن دی فرنٹ" میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ مجھے اسد عمر کے استعفے کی وجوہات کا علم نہیں ہے، وزیراعظم ہی حتمی فیصلہ کرتے ہیں۔ وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا نے کہا کہ ہم عوام کی نوکری کرنے آئے ہیں۔ کابینہ میں تنقید ایک جمہوری روایت ہے، وزارت کی بنیاد صرف کارکردگی ہے، کوئی بھی وزیر مستقل رہنے کے لئے نہیں آیا۔ فیصل واوڈا نے کہا کہ آئی ایم ایف میں دیر سے جانے کا ملبہ اسد عمر پر نہیں ڈالنا چاہیئے۔
 
خبر کا کوڈ : 789406
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش