QR CodeQR Code

بدین میں مسافر کوچ الٹنے سے 8 افراد جاں بحق

19 Apr 2019 08:45

حادثے میں دو خواتین، ایک بچے سمیت آٹھ افراد جاں بحق اور 47 سے زائد زخمی ہوگئے۔ لاشوں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ بدین میں مسافر کوچ الٹنے سے آٹھ افراد جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق بدین میں مورجھر کے قریب مسافر کوچ الٹ گئی۔ حادثے میں دو خواتین، ایک بچے سمیت آٹھ افراد جاں بحق اور 47 سے زائد زخمی ہوگئے۔ لاشوں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ زخمیوں میں سے کئی کی حالت تشویش ناک ہے۔ حادثے کا شکار بس اسلام کوٹ سے کراچی جا رہی تھی۔


خبر کا کوڈ: 789409

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/789409/بدین-میں-مسافر-کوچ-الٹنے-سے-8-افراد-جاں-بحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org