QR CodeQR Code

ایک ڈکٹیٹر نے ذوالفقار علی بھٹو کا عدالتی قتل کروایا، چوہدری یاسین

19 Apr 2019 09:48

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر آزادکشمیر کا کہنا تھا کہ ذوالفقار علی بھٹو شہید نے وزیر خارجہ کی حیثیت سے مسئلہ کشمیر کو پالیسی کا محور بنایا اور پیپلزپارٹی کی بنیاد بھی مسئلہ کشمیر پر رکھی۔


اسلام ٹائمز۔ لیڈر آف دی اپوزیشن آزادکشمیر اسمبلی چوہدری محمد یاسین نے کہا ہے کہ ایک ڈکٹیٹر نے ذوالفقار علی بھٹو کا عدالتی قتل کروایا جس کا اعتراف (ریٹائرڈ) جسٹس نسیم حسن شاہ نے خود کیا۔ بھٹو نے اسلامی دنیا کیلئے جو کارنامے سرانجام دیے وہ تاریخ کا حصہ بن گئے ہیں۔ اسلامی سربراہی کانفرنس، پاکستان کا ایٹمی پروگرام، 73کا متفقہ آئین، بھٹو شہید کے کارنامے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی ایس ایف کے نومنتخب چیئرمین جنید عارف مغل و دیگر عہدیداران کے اعزاز میں دیے گئے ظہرانہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں سابق ڈویژنل صدر سید مجاز شاہ، سابق جنرل سیکرٹری ذوالفقار وانی، راجہ سعد اقبال، امجد مغل اور ماجد نے بھی خطاب کیا۔ لیڈر آف دی اپوزیشن نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو شہید نے وزیر خارجہ کی حیثیت سے مسئلہ کشمیر کو پالیسی کا محور بنایا اور پیپلزپارٹی کی بنیاد ہی مسئلہ کشمیر پر رکھی جو پیپلزپارٹی کے منشور کا بھی اہم جزو ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی واحد نظریاتی جماعت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ایس ایف جماعت کا ہر اول دستہ اور پارٹی کی طاقت ہے۔ پی ایس ایف نظریہ بھٹو کو لیکر چلے اور بھٹو کے نظریات و افکار کو ہر آدمی تک پہنچائے۔ انہوں نے کہا کہ کو سابق صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے خلاف انتقامی احتساب بند کیا جائے تاریخ گواہ ہے کہ پیپلز پارٹی کو جتنا دبانے کی کوشش کی گئی پارٹی اتنا ہی ابھر کر سامنے آئی۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی فیصلے سیاسی میدان میں ہونے چاہیے لیکن سیاسی فیصلوں کیلئے عدالتوں کا رخ کرنا خود سیاستدانوں کیلئے درست نہیں۔


خبر کا کوڈ: 789411

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/789411/ایک-ڈکٹیٹر-نے-ذوالفقار-علی-بھٹو-کا-عدالتی-قتل-کروایا-چوہدری-یاسین

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org