QR CodeQR Code

دوحا مذاکرات، آخری لمحات میں منسوخ

19 Apr 2019 09:58

طالبان نے قطر میں مذاکرات کے لیے افغان حکومت کی طرف سے ملنے والی طویل فہرست کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ یہ کانفرنس ہے شادی کا ولیمہ نہیں ہو رہا۔


اسلام ٹائمز۔ افغانستان میں امن کی امریکی کوشش کو بڑا دھچکا پہنچا ہے، امریکا، افغان حکومت اور افغان طالبان کے درمیان ہونے والے دوحا مذاکرات آخری لمحات میں منسوخ کر دیے گئے۔ افغان طالبان اور افغان حکام پہلی بار ایک میز پر بیٹھنے جا رہے تھے مگر افغانستان حکومت کی جانب سے طالبان سے مذاکرات کرنے والے وفد کی فہرست میں 250 افراد شامل کیے تھے۔ طالبان نے قطر میں مذاکرات کے لیے افغان حکومت کی طرف سے ملنے والی طویل فہرست کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ یہ کانفرنس ہے شادی کا ولیمہ نہیں ہو رہا اور وفد پر کڑی تنقید کرتے ہوئے ساتھ بیٹھنے سے انکار کر دیا۔ واضح رہے کہ مذاکرات انیس سے اکیس اپریل تک قطر میں ہونے تھے جن میں افغانستان میں قیام امن سے متعلق امور پر بات کی جانی تھی۔


خبر کا کوڈ: 789412

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/789412/دوحا-مذاکرات-آخری-لمحات-میں-منسوخ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org