0
Friday 19 Apr 2019 10:29

عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات

عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات میں ملکی سیکیورٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ایوان وزیراعظم اسلام آباد میں ہونیوالی ملاقات کے دوران وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے درمیان ملاقات میں سیکیورٹی سے متعلقہ امور پر تبادلہ خیال کیا۔ اہم ملاقات ایسے موقع پر ہورہی ہے جب ملک کی سلامتی کی صورتحال کو چیلنج درپیش ہیں اور حکومتی سطح پر اہم تبدیلیاں ہورہی ہیں۔

آج کوسٹل ہائی وے پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے 15 افراد کو قتل کر دیا تھا۔ لیویز ذرائع کے مطابق مکران کوسٹل ہائی وے پر بوزی ٹاپ کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے مختلف بسوں کو روک کر مسافروں کے شناختی کارڈز چیک کیے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ 15سے 20 نامعلوم مسلح افراد نے مخصوص یونیفارم میں کراچی سے گوادر آنے اور جانے والی 5،6 بسوں کو روکا۔ مسلح دہشتگردوں نے   شناختی کارڈز چیک کرنے کے بعد 14 مسافروں کو بسوں سے نیچے اتار کر فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہو گئے۔

پولیس کے مطابق تمام مسافروں کو ہاتھ باندھ کر قتل کیا گیا ۔ دہشتگردی کی یہ اندوہناک واردات  رات 12 سے ایک بجے درمیان ہوئی۔ یاد رہے اکتوبر 2014ء میں بھی بلوچستان میں لوگوں کو شناخت کے بعد قتل کرنے کا افسوسناک واقعہ پیش آچکا ہے۔ 12 اپریل کو کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی میں خودکش دھماکے کے نتیجے میں 20 افراد جاں بحق اور48 زخمی ہوگئے تھے۔ جاں بحق ہونے والوں میں ہزارہ برادری سے تعلق رکھنے والے آٹھ افراد کے علاوہ ایک سکیورٹی اہلکار اور ایک بچہ بھی شامل تھا۔
خبر کا کوڈ : 789415
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش