0
Friday 19 Apr 2019 13:08

ماضی میں غلطیاں ہوئی ہے اب ہمیں سیکھنے کی ضرورت ہے، جنرل زبیر محمود حیات

ماضی میں غلطیاں ہوئی ہے اب ہمیں سیکھنے کی ضرورت ہے، جنرل زبیر محمود حیات
اسلام ٹائمز۔ چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف جنرل زبیر محمود حیات کا کہنا ہے کہ پاکستانی کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دے گا۔ چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف جنرل زبیر محمود حیات نے پاکستان سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں جنگی سازوسامان کا بڑے پیمانے پر لین دین جاری ہے، پاکستان کو بھی اپنے مفاد اور دفاع کیلئے اس شعبے میں توجہ دینا ہے، دنیا بھر میں مسلم ممالک کو مختلف مسائل اور کرائسز کا سامنا ہے جب کہ ایک طرف دنیا میں اسلام فوبیا پروان چڑھ رہا ہے، جب تک مشرق وسطی میں امن قائم نہیں ہوگا حرمین شرفین کو خطرہ لاحق رہے گا۔ جنرل زبیر محمود حیات کا کہنا تھا کہ کشمیریوں نے بھارتی تسلط کو مسترد کیا ہے، کشمیریوں نے ہزاروں کی تعداد میں جانوں کی قربانی دی ہے، کشمیری، شہداء کو آج پاکستانی سبز ہلالی پرچم میں دفنا رہے ہیں۔ جنرل زبیر محمود حیات نے کہا کہ پاکستانی افواج کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں جب کہ کسی مس ایڈونچر اور مس کیلکولیشن کا جواب دینے کیلئے تیار ہیں۔ جنرل زبیر محمود حیات کا کہنا تھا کہ مسئلہ افغانستان کا کوئی ملٹری حل نہیں ہے، پاکستان چاہتا ہے کہ افغانستان میں امن بحال ہو، پاکستان افغانستان میں قیام امن کیلئے جاری مزاکرات کی حمایت کرتا ہے، پاکستان میں ماضی میں غلطیاں ہوئی ہے اب ہمیں سیکھنے کی ضرورت ہے۔
خبر کا کوڈ : 789458
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش