0
Friday 19 Apr 2019 16:36

پی ٹی آئی سیاسی جماعت نہیں ہے اسے لایا گیا ہے، خورشید شاہ

پی ٹی آئی سیاسی جماعت نہیں ہے اسے لایا گیا ہے، خورشید شاہ
اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی سیاسی جماعت نہیں ہے اسے لایا گیا ہے جب کہ اسد عمر کی ناکامیاں نظر آرہی تھیں۔ سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نےکہا کہ پہلے ہی کہا تھا کہ معاشی حالات خراب ہیں، مل کر حل کرنا ہوگا، تمام ملکی معاملات میں حکومت کے ساتھ کام کرنےکی بات کی تھی، اسد عمر کی ناکامیاں نظر آرہی تھیں اور یہ تبدیلی ہونا تھی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کے خودکشی کے بیان کی وجہ سے حکومت دیر سے آئی ایم ایف کے پاس گئی، معیشت کی کمزوری حکومت کی ناکامی ہے اور معیشت کی ناکامی عوام کا نقصان ہوتا ہے، ہم نے اپنے دور میں مشکل حالات کے باوجود عوام کو ریلیف دیا۔

پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی سیاسی جماعت نہیں ہے اسے لایا گیا ہے، اس میں تمام سیاسی جماعتوں کے سابق ارکان ملیں گے۔ خورشید شاہ نے مزید کہا کہ آپس کی لڑائی ملک کے اندر لڑی جائے، باہر لڑنے سے رسوائی ہوتی ہے، عمران خان آج پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کریں، تمام مسائل حل ہوجائیں گے، مولانا فضل الرحمان ٹھیک کہتے ہیں عمران خان ناکامی کا اعتراف کریں، جو حکومتیں معیشت کی وجہ سے ختم ہوتی ہیں وہاں انارکی کا خطرہ ہوتا ہے، اگر تبدیلی ہو بھی تو ان ہاوس ہونی چاہیئے۔
خبر کا کوڈ : 789505
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش