QR CodeQR Code

اسد عمر کے جاتے ہی دنیا بدل گئی، پاکستانی سرمایہ کاروں کی لاٹری نکل آئی

19 Apr 2019 16:46

اسٹاک مارکیٹ میں آج صبح کاروبار کا آغاز ہوا تو 100 انڈیکس 36 ہزار 811 کی سطح پر تھا اور چند ہی لمحات کے بعد اس میں تیزی آنی شروع ہوئی اور 11 بجے تک یہ 308 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 37 ہزار 119 پوائنٹس پر پہنچ گیا لیکن یہ پرواز کم نہ ہوئی بلکہ اس میں مزید تیزی آئی۔


اسلام ٹائمز۔ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ میں بڑے پیمانے پر رد و بدل کیا ہے اور تقریبا تمام سینئر وزراء کے قلمدان تبدیل کردیئے گئے ہیں جن میں وزارت خزانہ کے سربراہ اسد عمر اور وزیر اطلاعات فواد چوہدری سمیت دیگر بڑے نام شامل ہیں، تاہم بڑی اکھاڑ پچھاڑ کے بعد اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری کرنے والوں کی لاٹری نکل آئی ہے، مارکیٹ میں 100 انڈیکس میں 796 پوائنٹس کا اضافہ ہوگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسٹاک مارکیٹ میں آج صبح کاروبار کا آغاز ہوا تو 100 انڈیکس 36 ہزار 811 کی سطح پر تھا اور چند ہی لمحات کے بعد اس میں تیزی آنی شروع ہوئی اور 11 بجے تک یہ 308 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 37 ہزار 119 پوائنٹس پر پہنچ گیا لیکن یہ پرواز کم نہ ہوئی بلکہ اس میں مزید تیزی آئی۔ اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آخری روز سرمایہ کاری کرنے والوں کی یقینا لاٹری نکل آئی ہے کیونکہ 100 انڈیکس 796 پوائنٹس کے اضافے کے بعد اب 37 ہزار 607 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔ یہ خبر سرمایہ کاروں کیلئے کسی عید سے کم نہیں ہے۔


خبر کا کوڈ: 789506

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/789506/اسد-عمر-کے-جاتے-ہی-دنیا-بدل-گئی-پاکستانی-سرمایہ-کاروں-کی-لاٹری-نکل-آئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org