0
Friday 19 Apr 2019 20:15
دہشتگردی کی حالیہ لہر کیخلاف شیعہ علماء کونسل نے یوم احتجاج منایا

وزیرستان جیسا آپریشن بلوچستان میں بھی کیا جائے، شیعہ علماء کونسل

وزیرستان جیسا آپریشن بلوچستان میں بھی کیا جائے، شیعہ علماء کونسل
اسلام ٹائمز۔ علامہ سید ساجد علی نقوی اور صدر شیعہ علماء کونسل شمالی پنجاب علامہ سید سبطین حیدر سبزواری کی اپیل پر ہزار گنجی کوئٹہ اور کوسٹل ہائی وے پر ہونیوالی دہشتگردی کے واقعات کیخلاف جمعتہ المبارک کو یوم احتجاج کے طور پر منایا گیا۔ اس حوالے سے نماز جمعہ کے بعد احتجاجی جلوس نکالے گئے اور مظاہرے کئے گئے۔ نماز جمعہ کے اجتماعات میں علمائے کرام نے دونوں واقعات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ریاستی اداروں پر زور دیا کہ دہشتگردی کے خاتمے کیلئے سوات اور وزیرستان جیسا آپریشن افواج پاکستان پوری تیاری کیساتھ بلوچستان میں بھی کریں۔

انہوں نے کہا کہ یہ آپریشن صرف بھارتی ایجنسیوں کے ہاتھوں میں کھیلنے والے علیحدگی پسند عناصر کیخلاف ہی نہیں، بلکہ تکفیری دہشتگردوں کیخلاف بھی کیا جائے، خاص طور پر کوئٹہ کا ایک بدنام زمانہ تکفیری دہشتگرد جو چند دن پہلے رہا ہو کر آیا ہے، اس کی دہشتگردی کے نیٹ ورک کو کیوں نہیں توڑا گیا؟۔ جو کھلے عام شیعہ کو قتل کرنے کی تقریریں کرتا ہے جبکہ اداروں کو اپنی پوزیشن واضح کرنی چاہیئے کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت نفرت آمیز تقریروں پر پابندی ہے تو سوشل میڈیا پر تکفیری دہشتگردوں کی دھمکیاں کیوں نظر نہیں آتیں۔ شیعہ ٹارگٹ کلنگ کوئٹہ میں ہی نہیں ڈیرہ اسمیل خان میں بھی جاری ہے، جہاں مکتب اہلبیت ؑکے پیروکاروں پر عرصہ حیات تنگ کیا جا رہا ہے، یہ ریاستی ناکامی نہیں تو اور کیا ہے؟

علامہ سبطین حیدر سبزواری نے حافظ آباد میں احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ میں ہزارہ کا قتل ان کے قبیلے کی وجہ سے نہیں، بلکہ ان کے شیعہ ہونے کی وجہ سے ہو رہا ہے، پوری پاکستانی قوم شیعہ ہزارہ کیساتھ ہے۔ وہ ہمارا ایمانی اور جغرافیائی طور پر حصہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شیعہ ٹارگٹ کلنگ کی ذمہ دار حکومت اور ریاستی ادارے ہیں، جنہوں نے نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد نہیں کیا۔ دہشتگردی کے ناسور کے خاتمے کیلئے سخت اقدامات نہ کئے گئے تو یہ ملکی سلامتی کیلئے شدید خطرہ ہوگا۔ ہم عرصہ 40 سال سے لاشیں اٹھا اٹھا کر تھک گئے ہیں، ہر واقعہ کے بعد حکومت ایک لولی پاپ دے دیتی ہے جو چند دن چلتا ہے اور پھر اس کے بعد دوبارہ دہشتگردی کے واقعات رونما ہو جاتے ہیں۔ شیعہ علماء کونسل ضلع لاہور کے صدر ملک شوکت علی اعوان نے ہربنس پور اور ضلعی جنرل سیکرٹری سید جعفر علی شاہ نے وسن پورہ میں نماز جمعہ کے بعد احتجاجی جلوسوں کی قیادت کی۔
خبر کا کوڈ : 789531
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش