QR CodeQR Code

اسٹیل ٹاؤن میں مسجد و امام بارگاہ پر حملہ کرنے والے افراد کو فوری گرفتار کیا جائے، آئی ایس او کراچی

19 Apr 2019 21:21

ایک بیان میں ترجمان آئی ایس او نے کہا کہ شہرِ کراچی میں موجودہ امن و امان کی صورتحال کو خراب کرنے کے لئے فرقہ وارانہ فسادات کی آگ کو بھڑکایا جا رہا ہے، اس قسم کے واقعات کی روک تھام کے لئے شہری انتظامیہ کو فوری اقدامات کرنے ہوں گے۔


اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن کے ترجمان سید حیدر نے اسٹیل ٹاؤن میں واقع مسجد و امام بارگاہ سلمان فارسی پہ رات گئے ہونے والے حملے کی اور منبر، محراب و علم مبارک کی توہین کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسٹیل ٹاؤن میں مسجد و امام بارگاہ پر حملہ کرنے والے افراد کی فوری نشاندہی کرکے ان کو گرفتار کیا جائے اور فرقہ واریت کی آگ کو بھڑکانے پر ان افراد پر مقدمہ درج کیا جائے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ شہرِ کراچی میں موجودہ امن و امان کی صورتحال کو خراب کرنے کے لئے فرقہ وارانہ فسادات کی آگ کو بھڑکایا جا رہا ہے، اس قسم کے واقعات کی روک تھام کے لئے شہری انتظامیہ کو فوری اقدامات کرنے ہوں گے کیونکہ آگے رمضان المبارک کی آمد ہے اور اس بابرکت مہینے میں اس قسم کی صورتحال پیدا نہ ہو۔


خبر کا کوڈ: 789537

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/789537/اسٹیل-ٹاؤن-میں-مسجد-امام-بارگاہ-پر-حملہ-کرنے-والے-افراد-کو-فوری-گرفتار-کیا-جائے-آئی-ایس-او-کراچی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org