0
Friday 19 Apr 2019 23:10

ڈاکٹر حفیظ شیخ کی بطور مشیر خزانہ تقرری کا نوٹیفکیشن جاری

ڈاکٹر حفیظ شیخ کی بطور مشیر خزانہ تقرری کا نوٹیفکیشن جاری
اسلام ٹائمز۔ حکومت نے ڈاکٹر حفیظ شیخ کی بطور مشیر خزانہ تقرری کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اسد عمر کا استعفیٰ منظور کرتے ہوئے ڈاکٹر حفیظ شیخ کی بطور مشیر خزانہ تقرری کی منظوری دے دی جس کے بعد مشیر خزانہ کی تقرری کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کے پاس ریونیو اور اقتصادی امور کا بھی چارج ہوگا جبکہ ان کا عہدہ وفاقی وزیر کے برابر ہوگا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا جبکہ وزیراعظم نے 5 وفاقی وزراء کے قلمدان تبدیل کر دیئے تھے۔
خبر کا کوڈ : 789560
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش