QR CodeQR Code

ایران پاکستان کے عوام اور حکومت کیساتھ کھڑا ہے

دہشتگرد اور انکے معاونین مسلم ریاستوں کے قریبی تعلقات سے خائف ہیں، جواد ظریف

20 Apr 2019 00:48

اپنے ٹوئٹ میں ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ دہشتگرد، شدت پسند اور انکی مالی معاونت کرنے والے مسلم ریاستوں کے قریبی تعاون سے گھبرائے ہوئے ہیں، ایران پاکستان کے عوام اور حکومت کے ساتھ کھڑا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ جمہوری اسلامی ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے پاکستان میں ہونے والے حالیہ دہشتگردی کے واقعات کی شدید مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ یہ واقعات وزیراعظم عمران خان کے دورہ ایران سے چند روز پہلے ہوئے ہیں، جس کی ایران شدید مذمت کرتا ہے۔ اپنے ٹوئٹ میں جواد ظریف نے کہا کہ دہشتگرد، شدت پسند اور ان کی مالی معاونت کرنے والے مسلم ریاستوں کے قریبی تعاون سے گھبرائے ہوئے ہیں۔ جواد ظریف نے کہا کہ ایران پاکستان کے عوام اور حکومت کے ساتھ کھڑا ہے۔


خبر کا کوڈ: 789572

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/789572/دہشتگرد-اور-انکے-معاونین-مسلم-ریاستوں-کے-قریبی-تعلقات-سے-خائف-ہیں-جواد-ظریف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org