0
Saturday 20 Apr 2019 08:47

جمال خاشقجی قتل کیس، ترکی میں یو اے ای کے دو جاسوس گرفتار

جمال خاشقجی قتل کیس، ترکی میں یو اے ای کے دو جاسوس گرفتار
اسلام ٹائمز۔ ترکی میں متحدہ عرب امارات کے لیے مبینہ طور پر جاسوسی کرنے پر دو افراد کو گرفتار کرکے سعودی صحافی جمال خاشقجی قتل میں ملوث ہونے کے حوالے سے تفتیش شروع کردی گئی۔ خبر ایجنسی اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق ترکی کی سرکاری ایجنسی اناطولو کا کہنا تھا کہ حکام نے دو افراد کو گرفتار کرلیا ہے اور ان سے جمال خاشقجی کے قتل میں ملوث ہونے کے شبہے میں تفتیش کی جارہی ہے۔
 
رپورٹ کے مطابق دونوں افراد کو استنبول میں مبینہ طور پر متحدہ عرب امارات کے لیے جاسوسی کے الزام میں تفتیش کے دوران گرفتار کیا گیا ہے تاہم ان کے نام ظاہر نہیں کیے گئے۔ ترک اخبار ینی سیفاک کا کہنا تھا کہ پولیس اور ایم آئی ٹی انٹیلی جنس سروس نے مذکورہ دونوں افراد کو رواں ہفتے کے شروع میں گرفتار کیا تھا۔ اخبار نے مزید کہا کہ گرفتار افراد کا تعلق متحدہ عرب امارات سے ہے جو سعودی صحافی قتل کیس کے حوالے سے زیر نگرانی تھے۔

یاد رہے کہ سعودی صحافی جمال خاشقجی کو اکتوبر 2018ء میں استنبول میں قائم سعودی قونصل خانے میں قتل کیا گیا تھا جس کے بارے میں سعودی حکام نے شروع میں لاتعلقی کا اعلان کیا تھا تاہم بعد میں سعودی شہریوں کے ملوث ہونے کی تصدیق کی تھی۔ سعودی عرب میں اس حوالے سے رواں سال کے اوائل میں 11 افراد کے خلاف ٹرائل شروع کیا گیا تھا تاہم الزامات کے باوجود تاحال سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے اس واقعے میں براہ راست ملوث ہونے کے ثبوت سامنے نہیں لائے جاسکے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 789595
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش