0
Saturday 20 Apr 2019 10:33

مودی پاکستان کا خوف دلاکر ووٹ مانگ رہے ہیں، اشوک گہلوت

مودی پاکستان کا خوف دلاکر ووٹ مانگ رہے ہیں، اشوک گہلوت
اسلام ٹائمز۔ بھارتی ریاست راجستھان کے وزیراعلٰی اشوک گہلوت نے نریندر مودی پر پاکستان کا خوف دلاکر عوام سے ووٹ مانگنے کا الزام لگایا ہے۔ اشوک گہلوت ضلع بھیلواڑہ کے شاھپورہ میں آج انتخابی جلسے سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ مودی پاکستان کا خوف دلاکر عوام سے ووٹ مانگ رہے ہیں، لیکن پاکستان سے ڈرتا کون ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے اندرا گاندھی کے وقت پوکرن میں ایٹمی دھماکہ کیا تھا، اب فوج کی بہادری کو مودی اپنی بہادری بتارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمانی انتخابات کے دو مرحلوں میں بی جے پی کا صفایا ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کی ٹی وی چینلز اور اخبارات کے ایڈیٹر دباؤ میں ہیں اس لئے ٹی وی پر جو دکھایا جا رہا ہے وہ سب سچ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ مودی نے آج کل نیا جملہ شروع کیا ہے کہ وہ او بی سی طبقہ سے ہیں، اس لئے کانگریس کے لوگ ان کے پیچھے پڑے ہوئے ہیں۔ اشوک گہلوت نے کہا کہ اپنی کامیابیاں بتا کر الیکشن لڑنے کی بجائے مندر مسجد، ہندو مسلم اور مندر کب اور کہاں بنے گا، یہی معاملے بی جے پی کے انتخابی مہم میں رہ گئے ہیں۔ اشوک گہلوت نے کہا کہ مودی اپنے آپ کو قوم پرست کہتے ہیں، کیا ہم قوم پرست نہیں ہیں لیکن ہم فوج کے کریڈٹ پر سیاست نہیں کرنا چاہتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 789602
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش