QR CodeQR Code

شب برأت آج عقیدت و احترام سے منائی جائے گی

20 Apr 2019 09:58

مساجد، امام بارگاہوں اور گھروں میں خصوصی عبادات کی جائیں گی جبکہ مختلف عبادت گاہوں میں خواتین کیلئے بھی باپردہ انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔ اجتماعی عبادات کیلئے مساجد، دینی مدارس اور گھروں میں خصوصی پروگرام ترتیب دیئے گئے ہیں جن میں انفرادی اور اجتماعی عبادات، نوافل کی ادائیگی اور تسبیح ذکر و اذکار شامل ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ ملک بھر میں آج (ہفتے کو) شب برأت عقیدت و احترام سے منائی جائے گی۔ اس مقدس موقع پر مساجد، امام بارگاہوں اور گھروں میں خصوصی عبادات کی جائیں گی جبکہ مختلف عبادت گاہوں میں خواتین کیلئے بھی باپردہ انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔ اجتماعی عبادات کیلئے مساجد، دینی مدارس اور گھروں میں خصوصی پروگرام ترتیب دیئے گئے ہیں جن میں انفرادی اور اجتماعی عبادات، نوافل کی ادائیگی اور تسبیح ذکر و اذکار شامل ہیں۔ لاہور میں سب سے بڑا اجتماع داتا دربار پر ہوگا جہاں ہزاروں فرزندان اسلام شب بیداری کریں گے جبکہ جامعہ عروۃ الوثقیٰ، جامعہ المنتظر سمیت دیگر مقامات پر بھی شبِ نیمہ شعبان کی مناسبت سے تقاریب ہوں گی۔ دریائے راوی پر شب ولادت امام مہدی علیہ السلام کی مناسبت سے جشن کا اہتمام ہوگا۔ لاہور پولیس نے اس موقع پر سکیورٹی پلان تشکیل دیدیا ہے، مساجد اور امام بارگاہوں پر اضافی نفری تعینات ہوگی۔


خبر کا کوڈ: 789605

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/789605/شب-برا-ت-آج-عقیدت-احترام-سے-منائی-جائے-گی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org