QR CodeQR Code

ایران ایک کامیاب اور عظیم پیشرفت کی طرف گامزن ملک ہے، جیرمی کاربین

20 Apr 2019 11:07

برطانوی لیبر پارٹی کے سربراہ جیرمی کاربین نے ٹوئٹر پر شیٹر کی جانے والی ایک ویڈیو میں ایران کو انتہائی کامیاب اور عظیم پیشرفت کرتا ہوا ملک قرار دیا ہے۔


اسلام ٹائمز - برطانیہ کی لیبر پارٹی کے سربراہ جرمی کوربن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کی جانے والی ایک ویڈیو میں ایران کو انتہائی کامیاب اور عظیم پیشرفت کا حامل ملک قرار دیا ہے۔ جیرمی کاربین نے اس ویڈیو میں جو ان کے ایک مخالف یوزر نے ویب سائٹ پر پوسٹ کی ہے، کہا کہ ایران میں انسانی حقوق کا سابقہ ریکارڈ، خواتین کے ساتھ روا رکھا جانے والا رویہ اور سزائے موت مجھے تشویش میں مبتلا کر دیتی ہے لیکن میں اس بات کا بھی اعتراف کرتا ہوں کہ بہت سے حوالوں سے ایران ایک کامیاب ملک ہے۔

وہاں یونیورسٹی میں جانے والی خواتین مردوں سے زیادہ ہیں اور دوسرے بھی بہت سے پہلووں سے (ایران میں) عظیم پیشرفت حاصل ہو رہی ہے۔ واضح رہے کہ اس یوزر نے کوربن کی طرف سے ان خیالات کے اظہار کی کوئی تاریخ مشخص نہیں کی۔


 


خبر کا کوڈ: 789611

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/789611/ایران-ایک-کامیاب-اور-عظیم-پیشرفت-کی-طرف-گامزن-ملک-ہے-جیرمی-کاربین

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org