QR CodeQR Code

ترکی میں عرب امارات کیلئے مبینہ جاسوسی پر دو افراد گرفتار

20 Apr 2019 12:03

سرکاری ایجنسی اناطولو کا کہنا تھا کہ حکام نے دو افراد کو گرفتار کیا ہے اور ان سے جمال خاشقجی کے قتل میں ملوث ہونے کے شبہے میں تفتیش کی جا رہی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ترکی میں متحدہ عرب امارات کے لیے مبینہ طور پر جاسوسی کرنے پر دو افراد کو گرفتار کر کے سعودی صحافی جمال خاشقجی قتل میں ملوث ہونے کے حوالے سے تفتیش شروع کر دی گئی۔ خبر ایجنسی اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق ترکی کی سرکاری ایجنسی اناطولو کا کہنا تھا کہ حکام نے دو افراد کو گرفتار کیا ہے اور ان سے جمال خاشقجی کے قتل میں ملوث ہونے کے شبہے میں تفتیش کی جا رہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق دونوں افراد کو استنبول میں مبینہ طور پر متحدہ عرب امارات کے لیے جاسوسی کے الزام میں تفتیش کے دوران گرفتار کیا گیا ہے تاہم ان کے نام ظاہر نہیں کیے گئے۔
ترک اخبار ینی سیفاک کا کہنا تھا کہ پولیس اور ایم آئی ٹی انٹیلی جنس سروس نے مذکورہ دونوں افراد کو رواں ہفتے کے شروع میں گرفتار کیا تھا۔ اخبار نے مزید کہا کہ گرفتار افراد کا تعلق متحدہ عرب امارات سے ہے جو سعودی صحافی قتل کیس کے حوالے سے زیر نگرانی تھے۔
 


خبر کا کوڈ: 789632

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/789632/ترکی-میں-عرب-امارات-کیلئے-مبینہ-جاسوسی-پر-دو-افراد-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org