0
Saturday 20 Apr 2019 12:45

سپریم اپیلیٹ کورٹ جی بی میں غیر قانونی بھرتیوں کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر

سپریم اپیلیٹ کورٹ جی بی میں غیر قانونی بھرتیوں کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر
اسلام ٹائمز۔ سپریم اپیلیٹ کورٹ بار ایسوسی ایشن گلگت بلتستان نے سپریم اپیلٹ کورٹ جی بی میں 47 غیرقانونی بھرتیوں اور ترقیوں کو سپریم کورٹ آف پاکستان میں چیلنج کر دیا، بار ایسوسی ایشن کی جانب سے دائر درخواست میں وزارت امور کشمیر ،گلگت بلتستان کونسل، رجسٹرار سپریم اپیلیٹ کورٹ، آڈیٹر جنرل آف پاکستان اور مبینہ طور پر بھرتی ہونے والے افراد سمیت 54 لوگوں کو فریق بنایا گیا ہے۔ بار ایسوسی ایشن کے رہنمائوں شوکت ایڈووکیٹ، شیر علی اور عمران ایڈووکیٹ و دیگر نے بتایا کہ گلگت بلتستان میں عدالتی بحران ہے، اپیلیٹ کورٹ ججز سے خالی ہے جبکہ اے ٹی سی نمبر 2 اور نیب کورٹ میں بھی کوئی جج نہیں، اپیلیٹ کورٹ کے سابق چیف جج نے پہلے یقین دہانی کرائی تھی کہ کورٹ میں ایک بھی غیر مقامی بھرتی نہیں ہوگا لیکن انہوں نے 37 افراد کو غیر قانونی طور پر بھرتی کیا، بعد میں اس کے خلاف وکلاء نے آواز اٹھائی تو چیف جج نے ان کے لائسنس معطل کر دیئے۔
خبر کا کوڈ : 789651
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش