0
Saturday 20 Apr 2019 12:58

بلوچستان میں دہشت گردی کا واقعہ، وزارت خارجہ کا ایرانی سفارت خانے کو احتجاجی مراسلہ

بلوچستان میں دہشت گردی کا واقعہ، وزارت خارجہ کا ایرانی سفارت خانے کو احتجاجی مراسلہ
اسلام ٹائمز۔ پاکستان نے اورماڑہ میں شہید ہونے والے 14 افراد کے قاتلوں کے خلاف کارروائی نہ کرنے پر ایران سے احتجاج کیا ہے۔ وزارت خارجہ نے اس سلسلے میں اسلام آباد میں ایرانی سفارت خانے کو احتجاجی مراسلہ بھیجا ہے۔ وزارت خارجہ پاکستان کی طرف سے جاری کیے جانے والے احتجاجی مراسلے میں کہا گیا ہے کہ اورماڑہ میں پاکستانیوں کو شہید کرنے والے پاک ایران سرحد کے قریبی علاقے سے آئے، واردات کے بعد اسی علاقے میں روپوش ہو گئے۔

وزارت خارجہ کے مطابق اس اندوہناک واقعے کی ذمہ داری کالعدم تنظیموں کے ایک گروہ نے قبول کی ہے، جس کے خلاف کارروائی کے لیے پاکستان نے پہلے بھی ایران سے کئی بار مطالبہ کیا۔ واضح رہے کہ 18 اپریل کو بلوچستان میں اورماڑہ کے قریب مکران کوسٹل ہائی وے پر دہشت گردوں نے فائرنگ کر کے 14 افراد کو قتل کر دیا تھا۔ دہشت گردوں نے مسافروں کو شناخت کے بعد بس سے اُتارا انکے شناختی کارڈ چیک کیے اور پھر ان کے ہاتھ پیر باندھ کر انہیں قتل کردیا۔

وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ انٹیلی جنس شیئرنگ کے باوجود ایران کی جانب سے دہشتگرد تنظیموں کےخلاف کارروائی نہ کرنا افسوسناک ہے۔ وزیراعظم عمران خان 21 اپریل سے ایران کا 2 روزہ دورہ بھی کررہے ہیں، دورے کے دوران وہ ایرانی صدر حسن روحانی سمیت اہم شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے، دونوں ممالک کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات بھی ہوں گے۔
 
خبر کا کوڈ : 789656
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش