QR CodeQR Code

آئی ایس او پاکستان استعمار کی آنکھ میں کھٹکتی ہے، علامہ ناصر عباس جعفری

20 Apr 2019 13:14

آئی ایس او کی جانب سے دیئے گئے عشایئے سے خطاب میں ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ کا کہنا تھا کہ آئی ایس او نوجوانوں کو دین سے روشناس کرانے کا اہم ترین فریضہ نبھا رہی ہے اور آئی ایس او سے مربوط نوجوان استعمار کی سازشوں کا ادراک رکھتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ سربراہ مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے اعزاز میں آئی ایس او کا عشائیہ۔ آئی ایس او پاکستان کے مرکزی صدر قاسم شمسی نے سیکرٹری جنرل منتخب ہونے پر علامہ راجہ ناصر عباس کو مبارکباد پیش کی اور باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل ناصر عباس شیرازی، سیکرٹری سیاسیات اسد عباس نقوی، پنجاب کے نومنتخب سیکرٹری جنرل علامہ خالق اسدی، علامہ اعجاز بہشتی، علامہ اقبال کامرانی بھی موجود تھے۔ آئی ایس او کے مرکزی صدر نے ایم ڈبلیو ایم کے رہنمائوں کو مرکزی سیکرٹریٹ آمد پر خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رہنا چاہیئے، تاکہ ملت کے اجتماعی معاملات بطریق احسن آگے بڑھ سکیں۔

انہوں نے کہا کہ ملت کو درپیش مسائل کا حل باہمی وحدت میں مضمر ہے۔ قاسم شمسی نے مزید کہا کہ دشمن انقلابی حلقوں کیخلاف سازشیں کرکے نظریاتی و انقلابی لوگوں کے مابین دوریاں پیدا کرکے اپنے مذموم ایجنڈے کو آگے بڑھانا چاہتا ہے، پاکستان میں موجود انقلابی قوتوں کو ایک دوسرے کی تقویت کا سبب بن کر دشمن کی سازش کو ناکام بنانا ہوگا، تاکہ پاکستان میں رہبریت کی آرزو (وحدت) پوری ہوسکے۔ علامہ راجہ ناصر عباس نے آئی ایس او کی تعلیمی میدان میں خدمات کو سراہا اور کہا کہ آئی ایس او نوجوانوں کو دین سے روشناس کرانے کا اہم ترین فریضہ نبھا رہی ہے اور آئی ایس او سے مربوط نوجوان استعمار کی سازشوں کا ادراک رکھتے ہیں، اسی وجہ سے آئی ایس او پاکستان استعمار کی آنکھ میں کھٹکتی ہے۔


خبر کا کوڈ: 789660

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/789660/آئی-ایس-او-پاکستان-استعمار-کی-آنکھ-میں-کھٹکتی-ہے-علامہ-ناصر-عباس-جعفری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org