QR CodeQR Code

گورنر شاہ فرمان کی عمران خان کو ’بے وقوف‘ بنانے کی کوشش

20 Apr 2019 14:47

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں شاہ فرمان نے افغان باشندے کی باتوں کا ترجمہ کرنیکے بجائے اپنے ’دل کی بات‘ عمران خان کو بتا دی۔ اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بزرگ شخص وزیراعظم کو بتا رہا ہے کہ ’’وہ افغانستان کے صوبہ مزار شریف سے اپنے بیٹے کو لیکر پشاور شوکت خانم میں آیا ہے اور یہاں اس کے بیٹے کے دو آپریشن ہوئے ہیں۔ اب وہ اللہ کے فضل سے اور آپ کی برکت سے بالکل ٹھیک ہوگیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے دورہ اورکزئی سے قبل پشاور میں شوکت خانم ہسپتال کا دورہ کیا جہاں انہوں نے مریضوں سے بھی ملاقاتیں کیں اور ان کے تاثرات معلوم کئے۔ ان ملاقاتوں کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں ایک افغان باشندہ وزیراعظم عمران خان سے بات کر رہا ہے جبکہ خیبر پختونخوا کے گورنر شاہ فرمان اس کا ترجمہ کر رہے ہیں۔ گورنر شاہ فرمان کی ترجمانی کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی اور اس کی وجہ یہ ہے کہ شاہ فرمان نے افغان باشندے کی باتوں کا ترجمہ کرنے کے بجائے اپنے ’دل کی بات‘ عمران خان کو بتا دی۔ اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بزرگ شخص وزیراعظم کو بتا رہا ہے کہ ’’وہ افغانستان کے صوبہ مزار شریف سے اپنے بیٹے کو لیکر پشاور شوکت خانم میں آیا ہے اور یہاں اس کے بیٹے کے دو آپریشن ہوئے ہیں۔ اب وہ اللہ کے فضل سے اور آپ کی برکت سے بالکل ٹھیک ہوگیا ہے۔ افغانستان میں آپ کیلئے محبت ہے، اس ہسپتال میں عملہ ہم سے اچھے طریقے سے پیش آتا ہے اور پاک افغان دوستی کو مزید مضبوط کرنا چاہیئے۔ لیکن دوسری جانب شاہ فرمان نے اس پوری گفتگو کو ایک جملے میں سمیٹے ہوئے عمران خان کے سامنے کچھ یوں ترجمہ کیا ’’ہم خوش قسمت ہیں کہ آپ (وزیراعظم) منتخب ہوگئے ہیں۔ اس کے بعد وہ بزرگ کچھ کہنے کی کوشش کر رہے ہیں مگر وزیراعظم کا حفاظتی عملہ ان کو کھینچ کر ایک طرف لے جاتا ہے اور وزیراعظم آگے بڑھ جاتے ہیں۔ واضح رہے کہ افغانستان سے مریضوں کی بڑی تعداد علاج کیلئے پاکستان کا رخ کرتی ہے، خاص طور پر کوئٹہ اور پشاور کے ہسپتالوں میں خاطر خواہ تعداد افغان مریضوں کی ہوتی ہے۔


خبر کا کوڈ: 789670

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/789670/گورنر-شاہ-فرمان-کی-عمران-خان-کو-بے-وقوف-بنانے-کوشش

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org