0
Saturday 20 Apr 2019 18:58

آئی جی کا سی پیک منصوبے پر کام کرنیوالوں کی سکیورٹی بڑھانے کا حکم

آئی جی کا سی پیک منصوبے پر کام کرنیوالوں کی سکیورٹی بڑھانے کا حکم
اسلام ٹائمز۔ آئی جی پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز خان کی زیر صدارت سی پی او میں اہم اجلاس ہوا جس میں سی پیک پراجیکٹس پر فرائض سر انجام دینے والے سکیورٹی اہلکاروں کو جدید ترین اسلحہ، تیز رفتار گاڑیوں سمیت درکار دیگر سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔ آئی جی پنجاب کی زیرصدارت اجلاس میں ڈی آئی جی ایس پی یو سلطان احمد چودھری، ڈی آئی جی لاجسٹکس رائے بابر سعید، ڈی آئی جی ٹیلی کمیونیکیشن شاہد جاوید، ایس ایس پی، ایم ٹی اظہر اکرم اور اے آئی جی لاجسٹکس عبدالقادر قمر موجود تھے۔ اجلاس میں شامل افسران نے آئی جی کو اپنے شعبوں کی ورکنگ اور جاری  منصوبوں کے متعلق بریفنگ دی۔

آئی جی نے پولیس افسران کو انتظامی امور کےحوالے سے اہم احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں کام کرنیوالے تمام غیر ملکیوں بالخصوص چینی شہریوں اور ماہرین کی سکیورٹی پر بطور خاص توجہ دی جائے۔ آئی جی نے کہا کہ سینئر افسران اہم ورکنگ سائٹس کے ہفتہ وار اور سرپرائز وزٹس کو بھی لازمی یقینی بنائیں۔ تمام اضلاع میں پولیس کے زیر استعمال گاڑیوں کی انسپکشن کرکے تفصیلی رپورٹ سنٹرل پولیس آفس بھجوائی جائے۔ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے ٹیلی کمیونیکشن کے شعبے میں مزید بہتری کیلئے اصلاحات لائی جائیں۔ اہلکاروں کی استعداد کار میں اضافے کیلئے جدید خطوط پر جامع حکمت عملی کے تحت ریفریشر کورسز اور تربیتی ورکشاپس منعقد کروائی جائیں۔
خبر کا کوڈ : 789692
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش