QR CodeQR Code

کرونا وائرس، جی بی میں مزید 18 مریض صحت یاب، ایک نیا کیس

11 Apr 2020 21:13

مشیر اطلاعات شمس میر نے میڈیا کے نمائندوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے میں 216 کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد تھی جن میں سے 146 صحت یاب ہو چکے ہیں اور اپنے گھر چلے گئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان میں کرونا وائرس کے مزید 18 مریض صحت یاب ہو گئے۔ وائرس کے صرف 67 مریض رہ گئے ہیں جبکہ اتوار کے روز صرف ایک نیا کیس سامنے آیا۔ مشیر اطلاعات شمس میر نے میڈیا کے نمائندوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے میں 216 کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد تھی جن میں سے 146 صحت یاب ہو چکے ہیں اور اپنے گھر چلے گئے ہیں۔ ڈبلیو ایچ او کے ہدایت نامے کے مطابق صحت یاب ہونے والوں کا کورونا وائرس کا ڈبل ٹیسٹ منفی آنے کے بعد انہیں گھر جانے کی اجازت دی گئی ہے۔ گلگت بلتستان میں کرونا وائرس کے مذید 18 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں جس کے بعد کرونا وائرس کے صرف 67 ایکٹو کیسز رہ گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جی بی میں کرونا وائرس کو شکست دینے والے افراد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے مگر وفاقی حکومت اور قومی چینلوں سے گلگت بلتستان میں کرونا وائرس کے مریضوں کے صحت یاب ہونے کے بارے میں خبریں نشر نہیں کی جا رہی ہیں جو کہ نہایت افسوس کا مقام ہے۔ انہوں نے کہا کہ جی بی کرونا وائرس کو کنٹرول کرنے اور اس وباء سے نجات حاصل کرنے والے صوبوں میں پہلے نمبر پر ہے۔ اس صوبے کی مثبت خبروں کی تشہیر کی ضرورت ہے۔


خبر کا کوڈ: 789697

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/789697/کرونا-وائرس-جی-بی-میں-مزید-18-مریض-صحت-یاب-ایک-نیا-کیس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org